سندھ گیمز میں کراچی کی برتری برقرار، میڈلز کی تعداد 34 ہوگئی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 21 اپريل 2018
نیٹ بال میں کراچی اور حیدر آباد کی خواتین ٹیموں نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فوٹو: اے پی پی

نیٹ بال میں کراچی اور حیدر آباد کی خواتین ٹیموں نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فوٹو: اے پی پی

 کراچی: 17 ویں سندھ گیمز میں دفاعی چیمپئن کراچی کی برتری جاری ہے، پہلے دن مجموعی طور پر 7 میڈلز پانے والے کراچی ڈویژن نے دوسرے روز میڈلز کی مجموعی تعداد 34 کرلی۔

کراچی کی ایشا عفان نے3 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے، کراچی کے معید بلوچ اور علی شان کے ساتھ حیدرآباد کی حنا راجپوت نے2، 2 گولڈ میڈلز پر قبضہ جمالیا، ایتھلیٹکس مقابلوں میں مردوں کے200 میٹر کے فائنل میں کراچی کے معید بلوچ نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 21.84سیکنڈ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ کراچی ہی کے اسامہ سلطان نے 22.69سیکنڈ کے ساتھ سلور میڈل جیتا۔

سکھر کے فیضان نے 23.72 سیکنڈ کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔ خواتین کے200 میٹر کے فائنل میں کراچی کی ایشا عفان نے 28.11سیکنڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ کراچی ہی کی مرضے رشید نے 28.84سیکنڈ کے ساتھ سلور اور سکھر کی پلوشہ نے37.96 سیکنڈ کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔

ایشا عفا نے خواتین کی 400 میٹر کی دوڑ میں بھی اول رہ کر گولڈ میڈل پایا، قبل ازیں وہ400×4 میٹر دوڑ میں پہلی پوزیشن پانے والی کراچی کی ٹیم میں شامل تھیں، کراچی نے جوڈو میں گولڈ میڈل جیت لیا، کراچی کی سحرش قیوم نے 3 ہزار میٹر کی دوڑ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، انھوں نے مطلوبہ فاصلہ 13.14سیکنڈ میں طے کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ کوشیلا کمار کے پاس تھا جن کا ریکارڈ14.11سیکنڈ تھا۔

کراچی کی عائشہ نے اسی ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے سلور میڈل جیتا،کراچی کے معید بلوچ نے مردوں کی 200 میٹر دوڑ میں نئے ریکارڈ کے ساتھ دوسرا گولڈ میڈل جیتا، کراچی کے اسامہ سلطان نے سلور اور سکھر کے فیضان نے برانز میڈل جیتا۔ خواتین کی 200 میٹر ریس میں کراچی کی ایشا عرفان نے گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 4×4میں بھی گولڈ میڈل جیت کر ایک ہی دن میں 3 گولڈ میڈل کے حصول کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

ٹرپل جمپ میں کراچی کے شکیل نے گولڈ، ہائی جمپ میں کراچی کے مرزا رضوان نے گولڈ، خواتین کے ہائی جمپ میںسارہ مینگل نے گولڈ میڈل جیتا،کراچی ہی کے علی شان نے 400میٹر کی دوڑ جیت کردوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا، خواتین کی 400 میٹر دوڑ میں کراچی کی ایشا عرفان نے گولڈ اور مر ضیا نے سلور میڈل جیتا، حیدر آباد کی کرن نے برانز میڈل جیتا،4×4 ریلے میں کراچی نے مردوں اور خواتین کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا،کراچی نے ووشو میں 3 گولڈ میڈل جیتے۔

سکھر نے سندھ گیمزمیں اپنا پہلاگولڈمیڈل ونجھ وٹی میں جیت لیا، لاڑکانہ سلور جبکہ حیدرآباد نے برانزمیڈل حاصل کیا، کوڈی کوڈی کے مقابلے میں حیدرآباد نے میرپورخاص کو شکست دیدی، کرکٹ میں شہید بے نظیر آباد نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

کراچی ڈویژن گروپ ایسے پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ گروپ بی میں لاڑکانہ نے پہلی اور حیدرآباد ڈویژن نے اپنی حریف ٹیموں کیخلاف کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کرلی۔

گرلز باسکٹ با ل بوائز میں لاڑکانہ ڈویژن باسکٹ بال ٹیم نے سکھر ڈویژن باسکٹ بال ٹیم کو اور حیدر آباد ڈویژن باسکٹ بال ٹیم نے بینظیر آباد کو شکست دی، گرلز باسکٹ بال مقابلوں میں حیدر آباد نے لاڑکانہ ڈویژن کو اور بے نظیر آباد نے سکھر ڈویژن باسکٹ بال ٹیم کو شکست دیکر فتح سمیٹ لی۔

نیٹ بال میں کراچی اور حیدر آباد کی خواتین ٹیموں نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، تھرو بال میں کراچی نے مردوں اور خواتین میں اپنے میچ جیت لیے، خواتین فٹبال میں سکھر نے لاڑ کانہ کو بے نظر آباد نے میر پور خاص کو ہرایا، ہاکی میں کراچی اور حیدر آباد کی مردوں کی ٹیمیں جیت گئی، ٹینس میں شان ذین، ثروت، رمشا نے کامیابی حاصل کی۔

اسکواش میں مردوں کے مقابلوں میں کراچی، سکھر، حیدر آباد، بے نظیر آباد اور خواتین ایونٹ میں حیدر آباد اور کراچی نے فتح حاصل کی۔ مردوں کے فائنل میں کراچی نے گولڈ میڈل جیتا،کراچی کی ٹیم میں معید بلوچ، مبین بلوچ ، علی شان اور اکرم خان شامل تھے،کراچی نے 3 منٹ اور46.13 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن اور گولڈ میڈل جیتا اور محض0.6سیکنڈ کے فرق سے نیا ریکارڈ نہ بناسکے۔ حیدرآباد نے 4منٹ اور 36.82سیکنڈ کے ساتھ سلور میڈل لیا، حیدرآباد کی ٹیم میں عدیل، حمزہ، ذیشان رضا اور گوہر شامل تھے۔

سکھر کے ایتھلیٹکس شاہ زیب شاہ، سعید، امداد علی اور زبیر نے 4 منٹ اور 41.6 سیکنڈ کے ساتھ برانز میڈل جیتا۔ 4×400 خواتین کے فائنل میں کراچی نے 5 منٹ اور26.28 سیکنڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، کراچی کی ٹیم ایشا عفان، مرضیہ رشید، عائشہ اور سلویٰ فرید پر مشتمل تھی۔ لاڑکانہ اورمیرپور خاص نے فوٹو فنش کے ساتھ سلور میڈل لیا دونوں کا وقت 6 منٹ اور 26.57 سیکنڈ تھا۔

حیدرآباد کی ایتھلیٹس شاہانہ وصی، عائشہ خان، ارسلان رحمان اور کر ن خالد نے 6 منٹ اور 56.97 سیکنڈ کے ساتھ برانز میڈل لیا، ہائی جمپ اور ٹرپل جمپ میں بھی کراچی کے ایتھلیٹس نے اپنی برتری دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل جیتے۔ ہائی جمپ میں کراچی کے مرزا رضوا ن نے 1.70میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ کراچی کے اویس نے 1.65میٹر کے ساتھ سلور جبکہ لاڑکانہ کے کاشف نے 1.60میٹر کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔

خواتین کے ہائی جمپ ایونٹ میں کراچی کی سارہ مینگل نے 1.40میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ حیدرآباد کی حنا راجپوت نے 1.35میٹر کے ساتھ سلور اور کراچی کی زبیدہ نے 1.30میٹر کے ساتھ برانز میڈل جیتا۔ مردوں کے ٹرپل جمپ میکراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ڈویژن نے 17 ویں سندھ گیمز میں دوسرے روز اپنی سبقت کو مزید تقویت دیتے ہوئے میڈلز کی تعداد 34 کرلی۔ ان میں 17 گولڈ، 10 سلور اور 7 برانزمیڈلز بھی شامل ہیں۔

حیدرآباد آباد ڈویژن 13 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جن میں 2 گولڈ، 6 سلور اور 5 برانز میڈلز بھی شامل ہیں، سکھر ڈویژن7 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ، ان میں ایک سلور اور 6 برانز میڈلز بھی شامل ہیں، چوتھی پوزیشن پر موجود میرپورخاص نے 2 سلور اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا ہے، شہید بینظیر آباد ڈویژن ایک گولڈ میڈل جیت کرپانچویں نمبر پر ہے جبکہ چھٹی اورآخری پوزیشن پر موجود لاڑ کانہ ڈویژن کے ہاتھ 3 میڈلز لگ چکے، ان میں2سلور اور ایک برانزشامل ہے۔

سندھ گیمز:حیدرآباد کا دوسرا نمبر

سندھ گیمز میں دوسرے دن کے اختتام پر حیدرآباد ڈویژن 13 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، ان میں 2 گولڈ، 6 سلور اور 5 برانز میڈلز بھی شامل ہیں، سکھر ڈویژن7 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ، ان میں ایک سلور اور 6 برانز میڈلز بھی شامل ہیں، چوتھی پوزیشن پر موجود میرپورخاص نے 2 سلور اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا ہے، شہید بینظیر آباد ڈویژن ایک گولڈ میڈل جیت کرپانچویں نمبر پر ہے جبکہ چھٹی اورآخری پوزیشن پر موجود لاڑ کانہ ڈویژن کے ہاتھ 3 میڈلز لگ چکے، ان میں 2 سلور اور ایک برانزشامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔