سعودی شاہی محل کے نزدیک مشکوک ڈرون کو گرادیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 22 اپريل 2018
سعودی ولی عہد محمد سن سلمان کو سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر ایک محفوظ بنکر میں منتقل کردیا (فوٹو: فائل)

سعودی ولی عہد محمد سن سلمان کو سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر ایک محفوظ بنکر میں منتقل کردیا (فوٹو: فائل)

ریاض: سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے شاہی محل کے قریب پہنچنے والے ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا اور خطرے کے پیش نظر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بنکر میں پہنچا دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں واقع ایک کھلونا ڈرون کو شاہی محل کے قریب پہنچنے پر سیکیورٹی اداروں نے فائرنگ کرکے مار گرایا۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر ویڈیوز بھی گردش کررہی ہیں جن میں ڈرون کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ فائرنگ کی بھی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔  فائرنگ کے فوری بعد سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل گئیں جن میں ایک افواہ یہ بھی تھی کہ موجودہ حالات کے تناظر میں سعودی عرب میں بغاوت ہوگئی تاہم ایسا کچھ نہ تھا یہ فائرنگ سیکیورٹی فورسز نے ڈرون کو گرانے کے لیے کی تھی جس کی بعد میں سعودی فورسز نے تصدیق کردی۔

سعودی سرکاری ٹی وی کے مطابق مشکوک ڈرون سعودی شاہی محل کی سیکیورٹی چیک پوسٹ کے نزدیک پہنچ گیا تھا، ڈرون کو اڑانے کو کوئی اجازت نامہ نہیں تھا۔

اس واقعے کے فوری بعد محل میں موجودہ سعودی ولی عہد محمد سن سلمان کو سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر ایک محفوظ بنکر میں منتقل کردیا جب کہ شاہ سلمان محل میں موجود نہ تھے۔  ڈرون کو گرانے کے لیے کی گئی فائرنگ کے باعث کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔