- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں 5 شر پسند ہلاک، 29 سہولت کار گرفتار
کوئٹہ / ڈیرہ بگٹی: کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے بمبورکی پہاڑیوں پر ایف سی کی کارروائی میں 5 شرپسند ہلاک جب کہ 29 مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتار کر کے راکٹوں، مشین گنوں، بارودی سرنگوں، بموں سمیت خطرناک اسلحہ کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی گئی۔
صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سیکٹر کمانڈر بمبور رائفل بریگیڈیئر محمد قذافی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے بمبور کی پہاڑیوں میں ایف سی نے کارروائی کرکے5شرپسندوں کو ٹھکانے لگادیا اور29مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتارکرلیاگیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اس موقع پر دہشتگردوں کے ٹھکانے سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی میڈیا کو دکھایاگیا جس میں درجنوں مارٹر بم، دستی بم،بارودی سرنگیں، راکٹ، مشین گنیں اور مختلف اقسام کے ہزاروں راؤنڈزکے علاوہ دھماکہ خیز مواد بھی شامل تھا۔
معروف فراری کمانڈربوجلا بگٹی نے بھی اس موقع پر20ساتھیوں سمیت وزیر داخلہ، ایف سی، حساس اداروں کے افسران ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین میر غلام نبی بگٹی کی موجودگی میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا گیا،اس موقع پر پکڑا جانے والا اسلحہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا جبکہ ہتھیار ڈالنے والے تمام فراریوں اور ان کے کمانڈرز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اب بے حد خوش ہیں کہ ان کی جان کو کوئی خظرہ نہیں ہم اب ایک عام پاکستانی بن کر ملک اور قوم کی بھرپور خدمت کریں گے۔
سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ہفتے کو تربت بازار میں شرپسندوں نے ایف سی کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی واقعہ کے بعد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے آپریشن شروع کردیاگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔