بھارت میں بہادری ایوارڈ پانے والی مسلمان لڑکی پر انتہا پسندوں کا حملہ

خبر ایجنسی  اتوار 22 اپريل 2018
اے ڈی ایم سٹی آگرہ کے کہنے پروہاں پہنچی توموقع پر موجود لینڈ مافیا کے شرپسندوں نے چھریوں سے حملہ کردیا، نازیہ۔ فوٹو : فائل

اے ڈی ایم سٹی آگرہ کے کہنے پروہاں پہنچی توموقع پر موجود لینڈ مافیا کے شرپسندوں نے چھریوں سے حملہ کردیا، نازیہ۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بہادری ایوارڈ حاصل کرنے والی اتر پردیش کی مسلم لڑکی لینڈ مافیا کے قاتلانہ حملے کا نشانہ بن گئی۔

بھارت میں بی اے سال دوم کی مسلم طالبہ نازیہ کی جانب سے آگرہ میں خاندانی زمین پرلینڈمافیا کی جانب سے تعمیرات کی نشاندہی کی گئی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق شکایت پرآگرہ کے اے ڈی ایم سٹی نے پہلے تو انکار کیا لیکن بعدمیں جان بوجھ کرانہوں نے خودنازیہ کومتنازع زمین پربھیجاکہ وہ جاکردیکھے کہ آیاوہاں پر لینڈ مافیا کی جانب سے واقعی تعمیراتی کام ہورہا ہے کہ نہیں۔

نازیہ کے مطابق جب وہ اے ڈی ایم سٹی آگرہ کے کہنے پروہاں پہنچی توموقع پر موجود لینڈ مافیا کے شرپسندوں نے اس پرچھریوں سے حملہ کردیا جس سے اس کے جسم کے کئی حصوں پرزخم آئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔