تماشائی نے گراؤنڈ سیکیورٹی کو چکمہ دے کر دھونی کے پاؤں چھو لیے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 22 اپريل 2018
وکٹ کیپر بیٹسمین نے نہ صرف انھیں اٹھایا بلکہ بات چیت بھی کی۔ فوٹو : فائل

وکٹ کیپر بیٹسمین نے نہ صرف انھیں اٹھایا بلکہ بات چیت بھی کی۔ فوٹو : فائل

پونے: آئی پی ایل میں میچ کے دوران ایک تماشائی نے سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھولیے۔

راجستھان رائلز سے میچ کے دوران ایک تماشائی نے سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے میدان میں گھس کر کپتان چنئی سپر کنگز مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھولیے، سریش رائنا کے آؤٹ ہونے کے بعد جب دھونی بیٹنگ کے لیے جانے لگے تب یہ واقعہ پیش آیا، وکٹ کیپر بیٹسمین نے نہ صرف انھیں اٹھایا بلکہ بات چیت بھی کی۔

یہ پہلا موقع نہیں جب مہندرا سنگھ دھونی کے کسی مداح نے اس انداز میں پاؤں چھوئے ہوں، اس سے قبل گذشتہ دسمبر میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے اور گذشتہ برس جنوری میں وجے ہزارے ٹرافی کے دوران بھی ایسا ہوچکا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔