کاٹن جننگ سیکٹر میں 1 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع

بزنس رپورٹر  اتوار 22 اپريل 2018
پھٹی کی خریداری میں مقابلہ بڑھے گا، نسیم عثمان، حکومت نہ بننے دے، کاٹن جنرزمخالف۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

پھٹی کی خریداری میں مقابلہ بڑھے گا، نسیم عثمان، حکومت نہ بننے دے، کاٹن جنرزمخالف۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

کراچی: سندھ میں تقریباً 1ارب روپے کی سرمایہ کاری سے 14 نئی جننگ صنعتوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جب کہ مجوزہ جننگ فیکٹریاں کپاس کی سال 2018-19 کے سیزن میں قائم کی جائیں گی۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایاکہ ضلع خیرپور میں سوئی کے مقام پر 2 جننگ فیکٹریاں، ضلع بے نظیر آباد میں 6 فیکٹریاں، ضلع سانگھڑ کے شہر ٹنڈو آدم میں 5 جننگ فیکٹریاں جبکہ ضلع حیدرآباد میں 1فیکٹری بنائی جائے گی جبکہ یہاں دوسرے یونٹ کو توسیع دی جارہی ہے۔

نسیم عثمان نے بتایا کہ پہلے ہی300 جننگ فیکٹریوں میں پھٹی کی خریداری کے حوالے سے مسابقت کا رحجان شدید ہے، نئی فیکٹریوں کے قیام سے پھٹی کی خریداری میں مقابلہ مزید بڑھ جائے گا۔ سندھ کے جنرز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اس وقت تک نئی فیکٹریوں کی تعمیر کی اجازت نہ دے جب تک کپاس کی فصل میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہو۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔