ڈپریشن اورنشےکی لت نےایک اوربڑےاداکارکی جان لےلی

ویب ڈیسک  اتوار 22 اپريل 2018
اداکار ورن ٹروئیر کی موت کی وجہ  شدید ڈپریشن کو قرار دیا جارہا ہے؛ فوٹو انسٹاگرام

اداکار ورن ٹروئیر کی موت کی وجہ شدید ڈپریشن کو قرار دیا جارہا ہے؛ فوٹو انسٹاگرام

لاس اینجلس: نامور ہالی ووڈ اداکار ورن ٹروئیر ڈپریشن اور نشے کی لت کے باعث 49 برس کی عمرمیں چل بسے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مزاحیہ فلم’آسٹن پاورسیریز‘ کے کردار منی می سے شہرت حاصل کرنے والے معروف ترین ہالی ووڈ اداکارورن ٹروئیر چل بسے۔ ورن ٹرویئر کافی عرصے سے بیمار تھے، وہ رواں ماہ کی ابتدا میں لاس اینجلس کےایک اسپتال میں بھی زیر علاج رہے تھے بعد ازاں انہیں گھر بھیج دیاگیا تھا۔

اداکار ورن ٹروئیر کی موت کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں جاری ہونے والے پیغام میں ان کی موت کو شدید ڈپریشن قرار دیا جارہا ہے۔

اداکار ورن ٹروئیر کافی ہنس مکھ تھے اور اپنے آس پاس موجود تمام لوگوں کو ہر وقت ہنساتے رہتے تھے۔ ٹروئیر کا قد صرف 2 فٹ 8 انچ تھا انہوں نے 58 فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا تھا۔ ٹروئیر کی موت پر پوری ہالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔