ڈپریشن اورنشےکی لت نےایک اوربڑےاداکارکی جان لےلی

اداکار ورن ٹروئیر کی موت کی وجہ شدید ڈپریشن کو قرار دیا جارہا ہے


ویب ڈیسک April 22, 2018
اداکار ورن ٹروئیر کی موت کی وجہ شدید ڈپریشن کو قرار دیا جارہا ہے؛ فوٹو انسٹاگرام

نامور ہالی ووڈ اداکار ورن ٹروئیر ڈپریشن اور نشے کی لت کے باعث 49 برس کی عمرمیں چل بسے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مزاحیہ فلم'آسٹن پاورسیریز' کے کردار منی می سے شہرت حاصل کرنے والے معروف ترین ہالی ووڈ اداکارورن ٹروئیر چل بسے۔ ورن ٹرویئر کافی عرصے سے بیمار تھے، وہ رواں ماہ کی ابتدا میں لاس اینجلس کےایک اسپتال میں بھی زیر علاج رہے تھے بعد ازاں انہیں گھر بھیج دیاگیا تھا۔

اداکار ورن ٹروئیر کی موت کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں جاری ہونے والے پیغام میں ان کی موت کو شدید ڈپریشن قرار دیا جارہا ہے۔

اداکار ورن ٹروئیر کافی ہنس مکھ تھے اور اپنے آس پاس موجود تمام لوگوں کو ہر وقت ہنساتے رہتے تھے۔ ٹروئیر کا قد صرف 2 فٹ 8 انچ تھا انہوں نے 58 فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا تھا۔ ٹروئیر کی موت پر پوری ہالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں