عام انتخابات بھی سینیٹ کی طرح ہوئے تو فضول مشق ہوگی، سراج الحق

ویب ڈیسک  اتوار 22 اپريل 2018
ووٹ کو عزت دو کہنے والوں کو عوام نے باربار موقع دیا، امیر جماعت اسلامی فوٹو:فائل

ووٹ کو عزت دو کہنے والوں کو عوام نے باربار موقع دیا، امیر جماعت اسلامی فوٹو:فائل

مردان: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عام انتخابات بھی سینیٹ الیکشن کی طرح ہوئے اور کرپٹ لوگوں کو ٹکٹ دیئے گئے تو نظام ٹھیک نہیں ہوگا اور فضول مشق ہوگی۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیرِجماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کا مفاد پرسٹ ٹولہ ملک پر قابض ہے جنہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، موجودہ کرپٹ حکومت 100 فیصد ناکام ہوچکی ہے، ووٹ کو عزت دو کہنے والوں کو عوام نے باربار موقع دیا ہے، چیف جسٹس کے دوروں اور عوامی مسائل میں دلچسپی لینے پر ان کے مشکور ہیں انہوں نے عوام کے زخموں پر مرہم رکھا۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ کلین پاکستان کے لئے لیڈر کا کلین ہونا بھی ضروری ہے، سینیٹ الیکشن میں ووٹ بکنے پر ایک پارٹی کےاراکین کوشوکازنوٹس جاری کیےگئے، اب الیکشن کمیشن کو بھی چاہئے کہ وہ سینیٹرز سے بیانِ حلفی لے، جب پارٹیاں کرپٹ افراد کو ٹکٹ دیں گی تو نظام کیسے تبدیل ہوگا، اورعام انتخابات بھی اگر سینیٹ الیکشن کی طرح ہوئے تو پھر فضول کی مشق ہی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔