اسپاٹ فکسنگ کیس؛ ندیم غوری کا پابندی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 14 اپريل 2013
مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ دوستانہ ماحول میں بات کرتا رہا، مجھے میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ سزا دی گئی ہے۔  ندیم غوری۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

مجھ سے غلطی یہ ہوئی کہ دوستانہ ماحول میں بات کرتا رہا، مجھے میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ سزا دی گئی ہے۔ ندیم غوری۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

لاہور: کرکٹ امپائر ندیم غوری نے پی سی بی کی جانب سے 4 سالہ پابندی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم غوری نے کہا کہ  انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، بھارتی ٹی وی نے اسٹنگ آپریشن کے ذریعے انہیں پھنسایا گیا ہے، اگر انہیں پتہ ہوتا کہ ان کےخلاف ایسا کچھ ہونا ہے تو وہ بھی اس کی ریکارڈنگ کرکے رکھتے، ان سے  غلطی یہ ہوئی کہ وہ ٹیلیفون پر دوستانہ ماحول میں بات کرتے رہے۔

ندیم غوری نے کہا کہ  سمجھ نہیں آتا کہ پی سی بی نے کس کے اشارے یا مشورے سے ان کے خلاف خلاف فیصلہ کیا۔ وہ 10 سال انٹرنیشنل امپائرنگ کرچکے ہیں کسی بھی قسم کی پابندی لگانے سے پہلے پی سی بی کو ان کا ریکارڈ دیکھنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث امپائر ندیم غوری پر 4 جب کہ انیس الرحمان صدیقی پر3سال کی پابندی عائد کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔