وزارت داخلہ نے پرویز مشرف پر خودکش حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 14 اپريل 2013
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو ہلاک کرنے کے لئے حملوں کی دھمکی دی ہے.  فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو ہلاک کرنے کے لئے حملوں کی دھمکی دی ہے. فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ایک بار پھر سابق صدر پرویز مشرف پر خودکش حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے چاروں صوبائی وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر پر کسی بھی عدالتی پیشی، پریس کانفرنس یا انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ ہوسکتا ہے، اس لئے پرویز مشرف کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو ہلاک کرنے کے لئے حملوں کی دھمکی دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔