کرن جوہر اور سارہ علی کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 22 اپريل 2018
دونوں شخصیات کے رقص نے تقریب کے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔فوٹو: فائل

دونوں شخصیات کے رقص نے تقریب کے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا ۔فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر اور سارہ علی خان کے رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ڈیزائنر سندیپ کھوسلہ کی بھتیجی کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں  امیتابھ بچن، ایشوریہ، سونم کپور، تبو سمیت بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں معروف ہدایت کار کرن جوہر نے ’ رادھا تیری چنری‘ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے ’سات سمندر پار میں تیرے‘ پر رقص  کرکے نہ صرف تقریب کے شرکاء کے دل جیت لیے بلکہ اُن کے ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔

کرن جوہر نے شادی کی تقریب کے دوران ’اپنی ہی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے مشہور گیت ’رادھا تیری چنری ‘ پر رقص کرکے نہ صرف سب کو محظوظ کیا بلکہ کرن کے  رقص سے متاثر ہوکر جیا بچن نے  ان کے سر سے پیسے بھی وارے۔

تقریب میں بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے آنجہانی اداکارہ دیویا بھارتی پر فلمایا گیا ماضی کا مشہور گیت ’سات سمندر پار میں تیرے‘ پر رقص کرکے  تقریب میں موجود  شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔