حالات خراب رہے تو غیر جانبدارانہ انتخابی عمل ممکن نہیں ہو گا، اسفندیار ولی خان

ویب ڈیسک  اتوار 14 اپريل 2013
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور انتخابی امیدواروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے،  اسفندیار ولی۔  فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور انتخابی امیدواروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اسفندیار ولی۔ فوٹو: فائل

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے سوات اور چارسدہ میں اے این پی کے رہنماؤں اور امیدواروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو شفاف اور غیر جانبدارنہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہے گا۔  

اپنے ایک بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور انتخابی امیدواروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد کیسے ہوگا۔

اے این پی کے سربراہ نے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور امیدواروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیئے جائیں تاکہ پر امن ماحول میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ممکن ہوسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔