ایک سال میں دو مرتبہ کروڑوں کی لاٹری جیتنے والا امریکی

ویب ڈیسک  پير 23 اپريل 2018
امریکی باشندے جیسن ولیمز نے چار ماہ میں دو مرتبہ مجموعی طور پر 20 کروڑ کی لاٹری جیتی ہے۔ فوٹو: بشکریہ یوپی آئی

امریکی باشندے جیسن ولیمز نے چار ماہ میں دو مرتبہ مجموعی طور پر 20 کروڑ کی لاٹری جیتی ہے۔ فوٹو: بشکریہ یوپی آئی

میسا چیوسیٹس: امریکا کے ایک شہری کا نصیب ایسا چمکا کہ رواں سال کے 4 ماہ میں اس نے لاٹری کا ٹکٹ دو مرتبہ جیتا ہے، ہر بار اسے 10 لاکھ ڈالر کی رقم انعام میں ملی جو مجموعی طور پر 20 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

امریکی ریاست میساچیوسیٹس کے ایک شہر میتھیون سے تعلق رکھنے والے جیسن ولیمز کو 30 ڈالر کا ٹکٹ کھرچنے پر جو نمبر ملے انہیں دوسری مرتبہ ایک ملین ڈالر کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔

اب سے چند روز قبل جیسن نے اپنے ٹکٹ کے ساتھ ایک یادگار تصویر اتروائی جبکہ وہ اس سال 10 جنوری کو بھی 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت چکے تھے۔

حال ہی میں جیتا ہوا لاٹری ٹکٹ انہوں نے میتھیون کے ایک اسٹور سے خریدا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ انعام یافتہ ٹکٹ بھی کسی نے ان سے یادگار کے طور پر خریدا ہے جسے انہوں نے 10 ہزار ڈالر میں فروخت کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔