کوئٹہ میں ہزارہ قبیلے کے 2 افراد کی ٹارگٹ کلنگ، ایک زخمی

نمائندہ ایکسپریس  پير 23 اپريل 2018
وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجوکی مذمت ، رپورٹ طلب کرلی، شیعہ کانفرنس کی آج ہڑتال کی کال۔  فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجوکی مذمت ، رپورٹ طلب کرلی، شیعہ کانفرنس کی آج ہڑتال کی کال۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ہزارہ برادری کے 2 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم موٹرسائیکل سواروںکی فائرنگ سے محمد علی اور سید زمان جاں بحق جبکہ سفر خان زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا۔

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیاہے، بلوچستان شیعہ کانفرنس نے آج شٹرڈاؤن کی کال دی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد پر یہ دوسرا حملہ تھا، یکم اپریل کو قندہاری بازار میں ایک ٹیکسی پر حملے میں ہزارہ قبیلے کا ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا، اس واقعہ کیخلاف علمدار روڈ پر ایک ہفتے سے زائد عرصہ تک دھرنا بھی دیا گیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔