امریکا نے معاہدہ ختم کیا تو یورینیم افزودگی کے لیے تیار ہیں، ایران

خبر ایجنسی  پير 23 اپريل 2018
ٹرمپ انتظامیہ کو جوہری معاہدہ ختم کرنے کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ کی نیویارک میں گفتگو۔ فوٹو:فائل

ٹرمپ انتظامیہ کو جوہری معاہدہ ختم کرنے کے نتائج بھگتنا ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ کی نیویارک میں گفتگو۔ فوٹو:فائل

نیویارک: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردے گا۔

نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے کو ختم کرتا ہے تو ایران بھرپور طریقے سے افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کیلیے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا کو کبھی یہ خدشہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایران جوہری بم بنا رہا ہے، ایران کوئی جوہری بم نہیں بنا رہا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس جوہری معاہدہ ختم کرنے کا آپشن موجود ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو انہیں اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے جبکہ ایران اپنی قومی سلامتی کیلیے ہر قسم کے فیصلے اٹھائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔