فیصل آباد گھر میں ہولناک آتشزدگی، 60 سالہ معذور شخص بیٹی سمیت زندہ جل گیا

نمائندہ ایکسپریس  پير 23 اپريل 2018
متاثرہ مکان کی سیڑھی تلے پناہ لینے والے5 افراد کی جانیں بچ گئیں۔فوٹو:فائل

متاثرہ مکان کی سیڑھی تلے پناہ لینے والے5 افراد کی جانیں بچ گئیں۔فوٹو:فائل

فیصل آباد: محلہ خالصہ کالج کے ایک گھرمیں رات کے آخری پہر ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 60 سالہ معذورشہری غلام صادق اپنی بیٹی زینت سمیت موت کی آغوش میں پہنچ گیا۔

فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پرواقع محلہ خالصہ کالج کے ایک گھرمیںرات کے آخری پہر ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 60 سالہ معذورشہریٖ غلام صادق اپنی21 سالہ بیٹی زینت سمیت موت کی آغوش میں پہنچ گیا جب کہ متاثرہ مکان کی سیڑھی تلے پناہ لینے والے5 افراد کی جانیں بچ گئیں۔

بیان کیاجاتاہے کہ شوگرکے مرض میںمبتلا متوفی غلام صادق قصاب کی ایک ٹانگ چندبرس قبل کاٹ دی گئی تھی اس کی بیٹی زینت باپ کی تیمارداری پرمامورتھی گزشتہ شب لگنے والے آگ سے انہیں سنبھلنے کاموقع نہ مل سکااوردونوں باپ بیٹی زندہ جل گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔