اعجاز بٹ کا شاہد آفریدی کو تمام تر توجہ کھیل پر دینے کا مشورہ

ویب ڈیسک  اتوار 14 اپريل 2013
اعجاز بٹ نے کہا کہ اگر شاہد آفریدی 2015 کا عالمی کپ کھیلنا چاہتے ہیں تو اپنی پوری توجہ کھیل اور فٹنس پر مزکوز رکھیں۔

اعجاز بٹ نے کہا کہ اگر شاہد آفریدی 2015 کا عالمی کپ کھیلنا چاہتے ہیں تو اپنی پوری توجہ کھیل اور فٹنس پر مزکوز رکھیں۔

لاہور: پی سی بی کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے شاہد آفریدی کو اپنی تمام تر توجہ کھیل کی بہتری پر مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

شاہد آفریدی کو لکھے گئے ایک خط میں اعجاز بٹ نے کہا کہ جب تک وہ کھیل رہے ہیں، ان پر پی سی بی کا ضابطہ اخلاق لاگو ہوتا ہے۔ شاہد آفریدی کو کسی کےخلاف بات نہیں کرنی چاہیے، یہ شوق وہ ریٹائرمنٹ کے بعد پورا کر سکتے ہیں۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ اگر شاہد آفریدی 2015 کا عالمی کپ کھیلنا چاہتے ہیں تو اپنی پوری توجہ کھیل اور فٹنس پر مزکوز رکھیں۔

واضح رہے کہ چند دنوں قبل شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ اعجاز بٹ کا دور پاکستان کرکٹ کا بدترین دور تھا اور اب انہیں آرام کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔