100 بالز فارمیٹ کا مقصد کھیل کو سادہ بنانا ہے، اینڈریو اسٹروس

اسپورٹس ڈیسک  پير 23 اپريل 2018
جو لوگ روایتی کرکٹ کے شائق نہیں ہیں، ان کی دلچسپی کا سامان کرنا چاہتے ہیں، ڈائریکٹر کرکٹ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

جو لوگ روایتی کرکٹ کے شائق نہیں ہیں، ان کی دلچسپی کا سامان کرنا چاہتے ہیں، ڈائریکٹر کرکٹ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لندن: انگلینڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریو اسٹروس کہتے ہیں کہ 100 بالز فارمیٹ کا مقصدکھیل کو سادہ بنانا اور خاص طور پر ماؤں اور بچوں کو کرکٹ کی جانب راغب کرنا ہے۔

اینڈریو اسٹروس کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ کے نئے شائقین پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو لوگ روایتی کرکٹ کے شائق نہیں ہیں، ان کی دلچسپی کا سامان کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کھیل کو اتنا آسان بنائیں جوکہ نئے لوگوں کی سمجھ میں آجائے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ 2020 سے ایک مینز اور ویمنز ایونٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں 15 اوورز روایتی طور پر 6 بالز پر مشتمل ہوں گے جبکہ آخری اوور 10 گیندوں کا ہوگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔