خاتون پرستار کا دھونی سے اظہار محبت

اسپورٹس ڈیسک  پير 23 اپريل 2018
میرے مستقبل کے شوہر میں آپ سے معذرت خواہ ہوں مگر بات یہ ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی ہی ہمیشہ میری پہلی محبت رہیں گے، لڑکی۔ فوٹو : فائل

میرے مستقبل کے شوہر میں آپ سے معذرت خواہ ہوں مگر بات یہ ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی ہی ہمیشہ میری پہلی محبت رہیں گے، لڑکی۔ فوٹو : فائل

پونے:  راجستھان رائلز کے خلاف میچ کے دوران چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی سے ایک لڑکی نے محبت کا اظہار کر ڈالا۔

اگرچہ مہندرا سنگھ دھونی نہ صرف شادی شدہ بلکہ ایک بیٹی کے باپ بھی ہیں مگر اب بھی کئی لڑکیوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

پونے میں میچ کے دوران کیمرہ مین نے اسٹینڈ میں موجود ایک لڑکی کو فوکس کیا جس نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ’میرے مستقبل کے شوہر میں آپ سے معذرت خواہ ہوں مگر بات یہ ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی ہی ہمیشہ میری پہلی محبت رہیں گے، میں آپ سے محبت کرتی ہوں ماہی‘۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی لڑکی نے مہندرا سنگھ دھونی سے اظہار محبت کیا ہو، ماضی میں بھی کئی بار ایسا ہوچکا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔