ریما نے سرجری کے بعد شوبز میں دوسری اننگز کا آغاز کردیا

شوبز رپورٹر  پير 23 اپريل 2018
اداکارہ نے چہرے ،ناک اورہونٹوں کی سرجری کرائی،جلد سلوراسکرین پرنظرآئیں گی۔ فوٹو: فائل

اداکارہ نے چہرے ،ناک اورہونٹوں کی سرجری کرائی،جلد سلوراسکرین پرنظرآئیں گی۔ فوٹو: فائل

لاہور: معروف اداکارہ ریما نے سرجری کے بعد شوبز میں دوسری اننگز کا آغاز کردیا، ایک طرف ٹی وی کمرشلز جاری ہیں تو دوسری جانب سلور اسکرین پر بھی جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ریما نے شوبز میں واپسی کے لیے امریکا میں چہرے ، ناک اورہونٹوں کی سرجری کروائی ہے ، جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کو انہیں پہچاننے میں دقت کا سامنا ہے جب کہ ریما تقریبات میں شرکت کے دوران اپنی تصاویربنانے والے فوٹو گرافرز کودور سے تصویر بنانے کی ہدایت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اس حوالے سے شوبزکے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ ریما نے بڑی طویل اور کامیاب اننگزکھیلنے کے بعد شوبزکوخیرباد کہا تھا۔ ان کی پرکشش شخصیت کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی لیکن گزشتہ دنوں ایک مشروب کے کمرشل میں ان کو دیکھ کر لوگوں نے خاصی تنقید کی تھی۔ اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ ریما کو سرجری کروا کر اپنی بڑھتی عمرکو ضرور چھپانا چاہیے تھا لیکن ضرورت سے زیادہ سرجری نے ریما کے پرستاروں کو خاصا مایوس کیا ہے، جس کے بارے میں انہیں ضرورسوچنا چاہیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔