- اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
- پی اسی ایل 9 فائنل؛ امریکی قونصل جنرل کی گاڑی کو نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے پر حادثہ
- کچلاک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
- بھارت سے چیمپئنز ٹرافی پر مثبت تاثر سامنے آیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- آئی ایم ایف کو سیاست کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
- چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلیے ’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘ ایوارڈ
- پاکستان اور آئی ایم ایف میں کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات میں ایک دن توسیع
- پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا
- موٹر سائیکل چوری میں ملوث 12 سے 17 سالہ چار لڑکے گرفتار
- جوگنگ کے سبب لوگوں کا مزاج مزید غصیلا ہوسکتا ہے، تحقیق
- متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت
- امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی
- کراچی میں منگل کو موسم گرم، بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
- انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
- دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش
- سورج گرہن کے دوران جانوروں کا طرزِ عمل مختلف کیوں ہوتا ہے؟
- پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دفتر خارجہ
- رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی؛ سعودی حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں
- گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل: دو خواتین کو سزائے موت، ایک کو عمر قید
اسلام آباد میں ایک سب انسپکٹر ایسا ہے جو آئی جی کا تبادلہ کراتا ہے، ہائیکورٹ
اسلام آباد: ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تھانے نیلام ہوتے ہیں اور ایک سب انسپکٹر تو ایسا ہے جو آئی جی کا تبادلہ کراتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پونے دو سال سے لاپتہ دو بچیوں سمعیہ اور ادیبہ کی بازیابی کی درخواست کی سماعت کی۔ اسلام آباد اور پنجاب پولیس کے ایس ایس پیز نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ بچیوں کی تلاش میں پیش رفت ہوئی ہے، تین افراد کو شامل تفتیش کیا ہے، مخبر نے بچیوں کے ریڈ لائٹ ایریا میں نظر آنے کی اطلاع دی ہے، جلد بازیاب کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جسٹس شوکت صدیقی نے کہا کہ گمشدہ بچیاں میری بیٹیاں ہیں، کوشش نہیں رزلٹ چاہیے، اگلی سماعت تک بچیوں کو ہر صورت پیش کریں، اگلی پیشی پر بچیاں پیش نہ ہوئیں تو آئی جی سمیت سارے پولیس افسران سیدھے اڈیالہ جیل بھجواوٴں گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد عیاشی کا اڈہ بنتا جا رہا ہے
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ایک سابق آئی جی پولیس طاہر عالم نے بچیوں کی بازیابی بارے عدالتی احکامات پر تنقید کی، کیا طاہرعالم اسلام آباد پولیس کے ترجمان ہیں، معلوم ہے کہ موصوف رات گئے کس تکہ شاپ میں کس صحافی کے ساتھ مدہوش ہوتے ہیں، طاہر عالم کو توہین عدالت کا نوٹس دیں گے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ اسلام آباد میں آج بھی تھانوں کی نیلامی ہوتی ہے، ایک سب انسپکٹر ایسا بھی ہے جو آئی جی کے تبادلے کراتا ہے، آئی جی اس سب انسپکٹر کو تبدیل نہیں کر سکتا، کیس کی مزید سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔