امریکا میں ریسٹورینٹ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

حملہ آور کی شناخت ٹریوس رینکنگ کے نام سے ہوئی ہے جس کی تلاش جاری ہے، ٹینیسی پولیس


ویب ڈیسک April 23, 2018
پولیس کو ریسٹورینٹ سے آلہ قتل بھی مل گیا ہے فوٹو: فائل

امریکی ریاست ٹینیسی نیشویل میں واقع ویفل ہاؤس میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیشویل کے ریسٹورینٹ ویفل ہاؤس میں ذبردستی گھس کر ایک برہنہ شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کے ایک شخص نے اسپتال میں جا کر دم توڑ دیا۔ فائرنگ کے واقعے میں دو افراد حملہ آور شخص سے پستول چھیننے کے دوران زخمی ہوئے۔



حملہ آور کی شناخت 29 سالہ ٹریوس رینکنگ کے نام سے ہوئی ہے جو الینوائے کا رہائشی ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں جب کے پولیس کو ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ بھی مل گیا ہے۔ ملزم گزشتہ برس نیشویل پولیس کے ہاتھوں گرفتار بھی ہوا تھا۔ پولیس کو واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی مل گیا ہے۔

Riffle

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے صرف جیکٹ پہنی ہوئی تھی اور اسی میں اسلحہ چھپا کر ریسٹورینٹ میں داخل ہوا تھا۔ ملزم کو ویفل ہاؤس میں موجود دو افراد نے قابو کرنے کی کوشش کی تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس کو ریسٹورینٹ سے بندوق مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس لاس ویگاس اور فلوریڈا میں بھی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 75 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں