کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شدید گرمی ، پارہ 39 ڈگری کو چھو گیا

ویب ڈیسک  پير 23 اپريل 2018
شمال مغرب سمت سے خشک ہوائیں کراچی میں داخل ہورہی ہیں، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو: فائل

شمال مغرب سمت سے خشک ہوائیں کراچی میں داخل ہورہی ہیں، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو: فائل

کراچی: شہر میں سمندری ہوائیں منقطع ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مغرب سمت سے خشک ہوائیں داخل ہورہی ہیں جس کی وجہ سے گرمی کا پارہ 39 ڈگری کو چھو گیا ہے۔ شہر میں ہواؤں کی رفتار معمول سے انتہائی کم 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب صرف 7 فیصد ریکارڈ ہوا ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے حبس یا لو کی کیفیٹ پیدا ہونے کا امکان نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔