سلمان سے اچھی دوستی، شاہ رخ سے شناسائی ہے، اجے

 پير 15 اپريل 2013
 اجے دیوگن نے کہا کہ شاہ رخ سے صرف شناسائی ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے. فوٹو: فائل

اجے دیوگن نے کہا کہ شاہ رخ سے صرف شناسائی ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے. فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ سلمان کے ساتھ اچھی دوستی ہے جب کہ شاہ رخ خان سے صرف شناسائی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سلمان خان میرے اچھے دوست ہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔ انھوں نے کہا کہ شاہ رخ سے صرف شناسائی ہے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے کیونکہ سیٹ پر کام کرتے ہوئے پرسکون رہنا چاہتا ہوں جو کہ شاہ رخ کے ہوتے ہوئے کبھی نہیں رہ سکتا۔

انھوں نے کہا کہ سونا کشی ایک اچھی ادکارہ ہیں اور جب انھیں اسکرین پر پہلی بار دیکھا تو محسوس کیا کہ یہ اداکارہ انڈسٹری میں اپنا نام بنائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔