مرید کے میں مٹی کا تنازع، فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 5 ہلاک

ویب ڈیسک  پير 23 اپريل 2018
مرنے والے 5 افراد میں 3 بھائی بھی شامل ہیں،ریسکیو ذرائع، فوٹو: فائل

مرنے والے 5 افراد میں 3 بھائی بھی شامل ہیں،ریسکیو ذرائع، فوٹو: فائل

مرید کے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے باعث 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مرید کے میں تھانہ سٹی کے علاقے کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امدادی اداروں کے مطابق دشمنی کے شاخسانے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے جس میں ہلاکتیں ہوئیں، مرنے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ ایک ماہ پہلے بٹ گروپ اور شاہ گروپ کے درمیان مٹی کے معاملے پر تنازع ہوا تھا جو کہ ختم نہ ہوا اور اسی بنا پر آج یہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔