اپنی زندگی کے نئے آغاز کے اعلان پر بہت پرجوش ہوں، شعیب ملک

ویب ڈیسک  پير 23 اپريل 2018
 میں سمجھتی ہوں کہ اب فیملی بنانے کا درست وقت ہے، ثانیہ مرزا  - فوٹو: فائل

میں سمجھتی ہوں کہ اب فیملی بنانے کا درست وقت ہے، ثانیہ مرزا - فوٹو: فائل

 لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے نئے آغاز کے اعلان پر بہت خوش اور پرجوش ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے چند روز قبل اپنی نجی زندگی کے حوالے سے مداحوں کو کئی اہم معلومات دیں جس میں انہوں نے اپنے بچوں کے خاندانی نام کے حوالے سے بھی بتایا کہ ان کے بچوں کے نام میں ’مرزا ملک‘ ہوگا جس کے بعد سے ہی ان کے ہاں بچے کی ولادت کی افواہیں پھیلنا شروع ہوگئی تھیں۔

https://twitter.com/MirzaSania/status/988379668809039872

آج شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے مداحوں کو ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی، دونوں نے ایک جیسی ہی ٹوئٹ کی جس میں صرف ’بے بی مرزا ملک ‘ لکھا ہوا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شعیب ثانیہ نے اپنے ہونے والے بچے کا نام بتادیا

اس موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا اور میں بہت جلد ماں باپ بننے والے ہیں، ہم زندگی کے نئے حصے میں داخل ہونے پربہت خوش اور پرجوش ہیں اور ہمیں لگا کہ اب یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردینی چاہیے۔ دوسری جانب ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اب فیملی بنانے کا درست وقت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔