متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ اور عالمی بینک کے درمیان معاہدہ

نمائندہ ایکسپریس  پير 15 اپريل 2013
اے ای ڈی بی کے سی ای او عارف علائو الدین نے کہا ہے کہ حکومت متبادل توانائی کے وسائل کو متعارف کروانے کیلیے تمام تر اقدامات کررہی ہے. فوٹو : فائل

اے ای ڈی بی کے سی ای او عارف علائو الدین نے کہا ہے کہ حکومت متبادل توانائی کے وسائل کو متعارف کروانے کیلیے تمام تر اقدامات کررہی ہے. فوٹو : فائل

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی بینک کے تعاون سے متبادل توانائی اور انرجی کنزرویشن کے ذریعے توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے ملک بھر میں گیس گینررز کے بجائے سولر واٹر ہیٹرز کے استعمال کو فروغ دینے کیلیے تفصیلی سٹڈی کروانیکا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ (اے ای ڈی بی) اور عالمی بینک کے درمیان باضابطہ طور پر معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں گیس گینررز کی بجائے سولر واٹر ہیٹرز کے استعمال کو فروغ دینے کیلیے تفصیلی سٹڈی کی جائے گی تاکہ گیس کی بچت کو یقینی بنایا جاسکے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر اے ای ڈی بی کے سی ای او عارف علائو الدین نے کہا ہے کہ حکومت متبادل توانائی کے وسائل کو متعارف کروانے کیلیے تمام تر اقدامات کررہی ہے تاکہ توانائی کی بچت کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں متبادل توانائی کے وسائل پر انحصار بڑھتا جارہا ہے اور پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی پیروی کرتے ہوئے متبادل توانائی کے وسائل کواختیار کرنے کی بھرپور کاوشیں کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔