شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت

ویب ڈیسک  پير 23 اپريل 2018
بچے کی پیدائش کے وقت  شہزادہ ولیم بھی اسپتال میں ہی موجود تھے۔ فوٹو: فائل

بچے کی پیدائش کے وقت شہزادہ ولیم بھی اسپتال میں ہی موجود تھے۔ فوٹو: فائل

 لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برطانوی شاہی محل کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جب کہ جوڑے کے ہاں تیسرا بچہ لندن کے سینٹ میری اسپتال میں پیدا ہوا۔

شاہی محل کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بچہ وزچہ خیریت سے ہیں جب کہ بچے کا وزن 8 پانڈ اور 7 اونس ہے اور بچے کی پیدائش کے وقت  شہزادہ ولیم بھی اسپتال میں ہی موجود تھے۔

واضح رہے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں پہلے بچے ’پرنس جارج‘ کی پیدائش 22 جولائی 2013 کو ہوئی تھی، اس طرح ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، بچے کا نام تاحال نہیں رکھا گیا لیکن تخت نشینی کے لیے یہ بچہ پانچویں نمبر پر ہے جب کہ اس فہرست میں سب سے آگے شہزادہ چارلس جس کے بعد شہزادہ ولیم اور پھر ان کے 5 سالہ بیٹے شہزادہ جارج تیسرے اور ان کی بیٹی شہزادی شارلٹ چوتھے نمبر پر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔