محکمہ خوراک کا بدین میں 10 ہزار ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر

ایکسپریس نیوز ڈیسک  پير 15 اپريل 2013
12ہزار3سو من گندم خریدلی، باردانہ رشوت کے عوض بیوپاریوں کو دیا جا رہا ہے،چھوٹے کاشتکار۔ فوٹو: فائل

12ہزار3سو من گندم خریدلی، باردانہ رشوت کے عوض بیوپاریوں کو دیا جا رہا ہے،چھوٹے کاشتکار۔ فوٹو: فائل

بدین: حکومت سندھ کے محکمہ خوراک کی جانب سے اس سال بدین میں10ہزار ٹن گندم خریدن کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور بدین میں 11سینٹر گندم خریدنے کے مرکز قائم کر دیے۔

بدین ضلع کے کاشتکاروں سے گندم خریدنے کے لیے محکمہ خوراک کو ایک لاکھ بوریاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں لیکن باردانے کی تقسیم کا اختیار مختیارکاروں کو دیا گیا ہے۔ مختیار کاروں نے کمیشن کے عوض باردانہ بیوپاریوں کو دے دیا ہے۔ بیوپاری مارکیٹ میں 11سو روپے فی من گندم خریدتے اور محکمہ خوراک کو12سو روپے فی من گندم فروخت کر رہے ہیں۔

اسی طرح محکمہ خوراک اور گندم کے بیوپاری چھوٹے آبادگاروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، محکمہ خوراک کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد اسلم نے بتایا کہ مختیار کاروں کے ذریعے اب تک42ہزار باردانہ زمینداروں کو فراہم کیا گیا اور اب تک 12ہزار3سو من گندم خریدی گئی ہے جو کہ سرکاری گودام میں موجود ہے۔انھوں نے یہ بھی اقرار کیا کہ باردانے کی تقسیم منصفانہ نہیں ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔