پاکستانی فلم میں کام کرنے والی مراکشی اداکارہ وائم عمار انتقال کرگئیں

شوبز رپورٹر  منگل 24 اپريل 2018
وائم کو پاکستانی ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے اپنی فلم"عشق خدا"میں کاسٹ کیا تھا (فوٹو: فائل)

وائم کو پاکستانی ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے اپنی فلم"عشق خدا"میں کاسٹ کیا تھا (فوٹو: فائل)

 لاہور:  مراکش سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ وائم عمار دھامنی دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئیں۔

ان کی عمر صرف 34 برس تھی۔ وائم عمار دھامنی رباط میں پیدا ہوئیں، انھوں نے بالی ووڈ کی فلموں کے علاوہ بھارتی چینلز کے خصوصی پروگرام بطور میزبان انجام دیے۔

علاوہ ازیں وائم کو پاکستانی ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے اپنی فلم”عشق خدا”میں کاسٹ کیا جس کے بعد انھوں نے ایک فلم”ہوٹل” میں بھی کام کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔