ہاشم آملا نے ملکی ایوارڈ حاصل کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 24 اپريل 2018
ہاشم آملا نے سلور ایوارڈ نیشنل آرڈرز کے چانسلر ڈاکٹر کیسوئس لوبیسی سے وصول کیا۔ فوٹو : فائل

ہاشم آملا نے سلور ایوارڈ نیشنل آرڈرز کے چانسلر ڈاکٹر کیسوئس لوبیسی سے وصول کیا۔ فوٹو : فائل

جوہانس برگ: جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں ملکی ایوارڈ سے نواز دیاگیا۔

ہاشم آملا گزشتہ 10 برسوں میں آرڈر آف ایکہامانگا ایوارڈ پانے والے پہلے کرکٹر بن گئے، یہ ایوارڈ آرٹس، کلچر، لٹریچر ، میوزک ، صحافت اور کھیلوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر دیا جاتا ہے، ہاشم آملا نے سلور ایوارڈ نیشنل آرڈرز کے چانسلر ڈاکٹر کیسوئس لوبیسی سے وصول کیا۔ان سے قبل شان پولاک اور مکھایا این تینی کو بھی یہ ملکی ایوارڈ مل چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔