راشد خان بھی ٹوئنٹی 20 میچ کے لیے ورلڈ الیون کا حصہ بن گئے

خبر ایجنسی  منگل 24 اپريل 2018
ورلڈ الیون میں انتخاب مجھ سمیت میرے ملک کیلیے بہت بڑا اعزاز ہے، راشد خان ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ورلڈ الیون میں انتخاب مجھ سمیت میرے ملک کیلیے بہت بڑا اعزاز ہے، راشد خان ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 لندن: افغانستان کے راشد خان ٹوئنٹی 20 میچ کے لیے ورلڈ الیون کا حصہ بن گئے۔

افغانستان کے نوجوان لیگ اسپنر راشد خان بھی ویسٹ انڈیز سے واحد ٹوئنٹی 20 میچ کیلیے ورلڈ الیون کا حصہ بن گئے۔ اس مقابلے سے حاصل ہونے والی آمدنی کیریبیئن جزائر میں سمندری طوفان سے متاثرہ کرکٹ اسٹیڈیمز کی بحالی پر خرچ ہوگی۔ اس وقت 19 سالہ راشد خان ٹی 20 بولنگ رینکنگ میں ٹاپ پر موجود ہیں،

راشد خان نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون میں انتخاب مجھ سمیت میرے ملک کیلیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ان سے قبل ٹیم میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، تھشارا پریرا، شکیب الحسن اور تمیم اقبال کا انتخاب ہوچکا جبکہ قیادت انگلینڈ کے ایون مورگن کے ہاتھوں میں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔