کینیڈا میں وین ڈرائیور نے راہ گیروں پر گاڑی چڑھا دی، 10 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 24 اپريل 2018
وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس۔ فوٹو: سوشل میڈیا

وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں وین ڈرائیور نے راہ گیروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہو گئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں وین ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ یہ بات واضح ہے کہ یہ حادثہ نہیں تھا بلکہ ملزم نے گاڑی جان بوجھ کر چڑھائی۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ اور فرانس میں اسی طرح سڑک پر چلنے والے افراد پر گاڑیاں چڑھا کر کئی شہریوں کی جان لی جا چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔