- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
میرے خلاف یکطرفہ کارروائی کی گئی، ندیم غوری کی دہائی
لاہور: کرپشن الزامات پر چار سال پابندی کی سزا پانے والے امپائر ندیم غوری کا کہنا ہے کہ میرے خلاف یکطرفہ کارروائی کی گئی۔
سمجھ نہیں آتا کہ پی سی بی نے کس کے اشارے یا مشورے سے میرے خلاف فیصلہ کیا، میں خود پر عائد پابندی کیخلاف چیئرمین پی سی بی ذکااشرف سے ملاقات کروںگا، لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میںانھوں نے کہا کہ میں کبھی کرپشن میں ملوث رہا اور نہ ہی بحیثیت کھلاڑی یا امپائر کبھی کوئی غلط کام کیا ہے، میچ فکسنگ اسکینڈل میں 4 سال کی پابندی کا سن کر دھچکا لگا، میری گفتگو سری لنکا میں لیگ سے متعلق بات چیت کے دوران ریکارڈ کی گئی، غلطی یہ ہوئی کہ دوستانہ ماحول میں بات کرتا رہا۔
انھوں نے کہا کہ مجھے میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ کرکٹ بورڈ نے پابندی کی سزا سنا دی ہے، پی سی بی کو فیصلہ کرنے سے پہلے میرا ماضی کا ریکارڈ بھی دیکھنا چاہئے تھا، میرے خلاف یکطرفہ کارروائی کی گئی، سمجھ نہیں آتا کہ پی سی بی نے کس کے اشارے یا مشورے سے میرے خلاف فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ میرا پی سی بی کے ساتھ کوئی کنٹریکٹ نہیں ہے۔ ندیم غوری نے بتایا کہ مجھے4 ہزار ڈالرفی میچ کی پرکشش آفر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ہفتہ کو پی سی بی کی اینٹیگریٹی کمیٹی نے ندیم غوری پر 4 جبکہ انیس الرحمان صدیقی پر3سال کی پابندی عائد کردی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔