نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  منگل 24 اپريل 2018
بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نیپرا۔ فوٹو: فائل

بجلی کی قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نیپرا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 86 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا چیئرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں 44 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی۔

تاہم نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بجلی کی ایک ماہ کے لئے 1 روپیہ 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے اعلان کردیا۔ نیپرا کے مطابق قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تاہم کراچی میں کے الیکٹرک کے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔