چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیت کےخلاف درخواست خارج

اسپورٹس رپورٹر  منگل 24 اپريل 2018
پی سی بی عہدیداران کی تقرری وفاقی حکومت نہیں کرتی، عدالت،فوٹو:فائل

پی سی بی عہدیداران کی تقرری وفاقی حکومت نہیں کرتی، عدالت،فوٹو:فائل

 لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اہلیت کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

کرکٹ کی خاتون مداح فرزانہ کوثر کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان کے آئین کے تحت کوئی شخص 60 سال عمر ہونے کے بعد کوئی عہدہ نہیں سنبھال سکتا جبکہ نجم سیٹھی 2016 میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن لڑنے کے اہل بھی نہیں تھے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پی سی بی عہدیداران کی تقرری وفاقی حکومت نہیں کرتی، بورڈ کے آئین میں عمر کی کوئی قید نہیں رکھی گئی جبکہ نجم سیٹھی پر 2016 میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن لڑنے کیلیے کوئی پابندی نہیں تھی۔ فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پی سی بی کے خلاف پیٹیشن کیلیے صرف کرکٹ مداح ہونا کافی نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔