سندھ میں پیپلزپارٹی 74سیٹیں جیت لے گی، منظو ر وسان

آن لائن  پير 15 اپريل 2013
پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، 10جماعتی اتحاد کچھ نہیں بگاڑ سکتا، عہدیداروں سے خطاب۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، 10جماعتی اتحاد کچھ نہیں بگاڑ سکتا، عہدیداروں سے خطاب۔ فوٹو: فائل

خیرپور: پیپلزپارٹی کے رہنما اور کوٹ ڈیجی سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار منظو رحسین وسان نے کہا ہے کہ انھوںنے خواب دیکھا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی130سیٹوں میں سے 74 سیٹیں جیت رہی ہے اور سندھ میں متحدہ کا نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کا وزیر اعلی ہوگا۔

10جماعتی اتحاد پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ یہ لوگ100 اتحاد بنالیں پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ وہ وسان ہائوس خیرپور میں پارٹی کارکنوں، مختلف یوسیز سے آئے ہوئے عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے، منظور حسین وسان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سوا کوئی عوامی جماعت نہیں۔گزشتہ5سال کے دوران جن ورکروں سے ناانصافیاں ہوئی ہیں ان کا آئندہ ازالہ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ میں خواب دیکھا ہے کہ آصف علی زرداری ایک بار پھر بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے ہیں، جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن جلد ملتوی ہوجائیں گے اصل میں یہ لوگ الیکشن سے فرارکا راستہ تلاش کررہے ہیں۔ ہم انھیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ منطور وسان نے اعلان کیا کہ یہ الیکشن ان کا آخری الیکشن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔