عراق: بم دھماکے میں انتخابی امیدوار سمیت 4 افراد ہلاک

اے ایف پی  پير 15 اپريل 2013
امیدوار نجم الحربی بعقوبہ جارہے تھے کہ دھماکا ہوگیا، 2 بھائی اور گارڈ بھی مارے گئے.  فوٹو: اے ایف پی

امیدوار نجم الحربی بعقوبہ جارہے تھے کہ دھماکا ہوگیا، 2 بھائی اور گارڈ بھی مارے گئے. فوٹو: اے ایف پی

بغداد: عراق میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے میں  صوبائی انتخابات کے ایک امیدوار سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  نجم الحربی دیالا صوبے میں ایک ہائی وے پر بعقوبہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب اس بم دھماکے کے نتیجے میں وہ اپنے دو بھائیوں اور ایک گارڈ سمیت ہلاک ہو گئے اس طرح اب تک قتل ہونے والے امیدواروں کی تعداد بڑھ کر 14ہو گئی ہے آئندہ ویک اینڈ پر ملک کے اٹھارہ میں سے بارہ صوبوں میں مجوزہ انتخابات میں 378نشستوں کے حصول کے لیے آٹھ ہزار سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔