- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
ملیریا کو شکست دینے کیلئے تیار ہوجائیے، عالمی یومِ ملیریا پر عزم
جنیوا: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ملیریا کا عالمی دن اس بیماری کو 2030 تک جڑ سے ختم کرنے کے عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نجی اداروں کی مدد سے اس سال ملیریا کے عالمی دن کو ’ملیریا کو شکست دینے کےلیے تیار ہوجائیے‘ کے عنوان سے منارہی ہے جبکہ اس موقعے پر ہیش ٹیگ #endmalaria بھی لانچ کیا گیا ہے۔ دنیا سے ملیریا کے خاتمے کےلیے 2030 کا ہدف رکھا گیا ہے۔
ملیریا انسانی تاریخ کی سب پرانی اور ہلاکت خیز بیماری ہے جو کپکپی کے ساتھ تیز بخار، جسم میں شدید درد، منہ میں شدید کڑواہٹ اور کمزوری جیسی علامات کے ساتھ ظہور پذیر ہوتی ہے۔ اب تک ملیریا کے متعدد طفیلیے (پیراسائٹس) دریافت ہو چکے ہیں۔ صرف 2016 میں ملیریا کے 216 ملین نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی جب کہ 429,000 افراد اس موذی مرض کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے۔
ملیریا ایک خاص قسم کی مادہ مچھر (انوفیلیز) کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ ملیریا سے بچاؤ اور علاج کے لئے ادویہ اور ذرائع موجود ہیں لیکن ضرورت مند لوگوں تک انہیں پہنچانے کےلیے امداد کی ضرورت ہے۔ ملیریا کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل تو ہوئی ہیں تاہم اب بھی اس بیماری سے دنیا بھر میں بہت سے لوگ متاثر ہورہے ہیں اور صرف افریقہ میں ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے پانچ لاکھ بچے ملیریا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
ملیریا کا عالمی دن اقوام متحدہ کے ذیلی ’’عالمی ادارہ صحت‘‘ (WHO) کے تحت 2008 سے ہر سال 25 اپریل کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اس مرض سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کا شعور اجاگر کیا جاتا ہے جس کےلیے صحت سے وابستہ افراد اور ادارے سیمینار، کانفرنس، پوسٹر، واک اور دوسری تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور اخبارات و رسائل اپنی خاص اشاعتوں کے ذریعے ملیریا سے متعلق معلومات عوام تک پہنچاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔