سندھ ہائی کورٹ میں عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست مسترد

ویب ڈیسک  بدھ 25 اپريل 2018
جسٹس منیب اختر کی سپریم کورٹ تعیناتی خلافِ آئین ہے، درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

جسٹس منیب اختر کی سپریم کورٹ تعیناتی خلافِ آئین ہے، درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ کے ججوں کی سنیارٹی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وزارتِ قانون، جوڈیشل کمیشن، پاکستان بار اور سندھ بار کونسل و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ   سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں، جسٹس منیب اختر سے پہلے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ سپریم کورٹ کے لیے اہل ہیں، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بھی سینئرز میں شامل ہیں، اس لئے جسٹس منیب اختر کی سپریم کورٹ تعیناتی خلافِ آئین ہے۔

عدالت عالیہ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بتایا جائے کہ جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے، جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ بھیجنے پر آئین کی کوئی شق متاثر نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔