- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
پشاور ہائی کورٹ نے تحقیقات کے بغیر احسان اللہ احسان کی ممکنہ رہائی روک دی
پشاور: ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی متوقع رہائی انکوائری مکمل ہونے تک روک دی۔
پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی مبینہ رہائی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اے پی ایس اسکول پر حملے سمیت دہشت گردی کے درجنوں کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے مگر اب اس کو رہا کیا جا رہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: احسان اللہ احسان کا اعتراف
جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل مسرت اللہ نے عدالت کو بتایا کہ احسان اللہ احسان کو رہا نہیں کیا جا رہا اس کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ عدالت نے انکوائری مکمل ہونے تک احسان اللہ احسان کی متوقع رہائی روکتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔
احسان اللہ احسان کون ہے؟
احسان اللہ احسان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان تھے تاہم تنظیم کی سربراہی کے لیے دہشت گرد کمانڈو میں اختلاف کے بعد جماعت الاحرار تشکیل دی گئی تھی اور احسان اللہ احسان نے 2014 میں اس میں شمولیت اختیار کرلی تھی، اس تنظیم کا ترجمان بھی احسان اللہ احسان ہی تھا۔ احسان اللہ احسان نے ہی دونوں کالعدم تنظیموں کے ترجمان کی حیثیت سے دہشت گردی کی کئی وارداتوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اپریل 2017 میں آئی ایس پی آر نے بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان اور جماعت الاحرار کے موجودہ لیڈر احسان اللہ احسان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔