- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
دنیا کو بالادستی کے فریب کے چنگل سے نکلنا ہو گا، ایرانی وزیر خارجہ
جنیوا: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ خطے میں دیرپا قیام امن کے لیے بالا دستی کے فریب کے چنگل سے نکلنے کا وقت آچکا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ بالادستی کے فریب نے دنیا کو تباہ کن جنگوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، اس لیے بالادستی کے فریب سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے خطے میں قیام امن کے لیے مذاکرات کے ایک آزاد فورم کا قیام عمل میں لانا چاہیے، جس کے لیے ایران اپنے ہمسایہ ممالک کو دعوت دیتا ہے۔ اس کوشش میں دیگر ممالک بھی ہمارا ساتھ دیں۔
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے مزید کہا کہ دوسروں کو نقصان پہنچا کر خود کو محفوظ بنانے کی پالیسی سے دنیا میں تصادم کی کیفیت پیدا ہوتی ہے جو صرف دو ممالک کے درمیان نہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کا سبب بنتی ہے اس لیے اب ضروری ہو گیا ہے کہ اپنی قوت کو یکجا کرنے کی نئی پالیسی اپنائی جائے اور خطے میں سب سے طاقتور ہونے کی خواہش کو ترک کردینا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2015 کے بین الاقوامی جوہری معاہدے کے برخلاف جوہری پروگرام شروع کرنے پر ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران دیوانگی کا مظاہرہ نہ کرے ورنہ ایران کے لیے ‘بڑا مسئلہ’ کھڑا ہو جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔