کوئٹہ خود کش حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ویب ڈیسک  بدھ 25 اپريل 2018
 شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ فوٹو : فائل

شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: گزشتہ روز ایئرپورٹ روڈ پر خود کش حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔ علاقے کی فضا سوگوار ہے اور تمام کاروباری مراکز بھی بند ہیں جب کہ کوئٹہ میں آج بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، 3 ہزار پولیس اہلکاروں سمیت ایف سی  اہلکار مختلف جگہوں پر تعینات ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے دوران 3 خودکش حملوں میں 6 پولیس اہلکار شہید

ایئرپورٹ روڈ پر خودکش دھماکے کی جگہ کو مکمل بند کرکے سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دوسرے روز بھی شواہد جمع کیے جب کہ تحقیقات کے لیے فرانزک ٹیم آج کوئٹہ پہنچے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر 3 خود کش حملوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش حملہ آور بھی مارے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔