- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
ایران میں شاہ رضا پہلوی کی حنوط شدہ لاش دریافت
تہران: ایران میں شاہی مقبرے کے کھدائی کے دوران حنوط شدہ لاش کے بارے میں خیال جا رہا ہے کہ یہ پہلوی خاندان کے بانی رضا شاہ پہلوی کی باقیات ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے علاقے شھرری میں عبدالعزیم کے شاہی مقبرے کی کھدائی کے دوران ایک حنوط شدہ لاش اور تلوار جیسی اشیاء دریافت ہوئی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے حنوط شدہ لاش شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی ہو جنہیں انتقال کے کچھ عرصے بعد مئی 1944 کو اسی مقام پر دفن کیا گیا تھا جس کے لیے معروف آرکیٹیکچر نے خوبصورت مقبرہ ڈیزائن کیا تھا۔
اس حنوط شدہ لاش کی جو تصاویر سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا میں شائع کی گئی ہیں ان میں اس لاش کی مماثلت ان تصاویر سے بہت زیادہ ہیں جب رضا شاہ پہلوی کی لاش ایران لاتے وقت کھینچی گئی تھیں۔ ایران کے آخری ولی عہد اور شاہ ایران کے پڑ پوتے نے بھی دعوی کیا ہے کہ حنوط شدہ لاش رضا پہلوی کی ہے اس لیے ایرانی حکومت ہمارے خاندان کو لاش تک رسائی دے تاکہ حتمی تصدیق کی جا سکے۔
My statement regarding the apparent discovery of the body of #RezaShah at the site of his destroyed mausoleum. #Iran pic.twitter.com/fYAmxRWKGb
— Reza Pahlavi (@PahlaviReza) April 24, 2018
واضح رہے رضا خان نے 1921 میں فارس کے قاجار خاندان کی حکومت کا تختہ الٹ کر خود وزیراعظم بن گئے تھے اور فارس کا نام تبدیل کر کے ایران رکھ دیا تھا۔ رضا خان نے خود کو شاہ ایران کا لقب دیا اور اپنے خاندان کے لیے پہلوی کی کنیت اختیار کی۔ دوسری جنگ عظیم میں ایران نے جرمنی کا ساتھ دیا جس پر برطانیہ اور روس کی افواج ایران میں داخل ہوگئیں اور رضا شاہ پہلوی کو اقتدار اپنے بیٹے کو منتقل کرکے بیرون ملک جانے پر مجبور کردیا۔ رضا پہلوی کا انتقال 1944 میں افریقہ میں ہوا جہاں سے کچھ عرصے مصر میں رکھنے کے بعد ان کی لاش کو خانہ کعبہ کے طواف کے لیے لایا گیا اور بعد ازاں ایران میں عبد العزیم کے شاہی مقبرے کے قریب دفن کردیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔