فاٹا اور خیبرپختونخوا سے 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 3 دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 25 اپريل 2018
فاٹا اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، آئی ایس پی آر،فوٹو:فائل

فاٹا اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، آئی ایس پی آر،فوٹو:فائل

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے فاٹا اور خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے فاٹا اور خیبرپختونخوا میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن سرائے نورنگ اور کوٹکا شاہ گولی خان لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر کئے، خفیہ اداروں نے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر بلوچستان پرحملے کی کوشش ناکام، 2 خودکش بمبار گرفتار

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار خودکش حملہ آوروں میں نعمت اللہ اور صدیق اللہ شامل ہیں جو سرحد پار سے آئے تھے جب کہ دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین کے قریب ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، دہشت گرد نوکنڈی سے خاران چار سو ڈیٹونیٹرز اور بارود منتقل کر رہا تھا کہ اس دوران فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔