سونے کی قیمتوں میں اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعرات 26 اپريل 2018
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر51042 روپے ہوگئی۔فوٹو: فائل

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر51042 روپے ہوگئی۔فوٹو: فائل

 کراچی: فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور42 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1325 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور42 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر51042 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے780 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت668.57 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔