ٹینس میں نچلی سطح پر فکسنگ کا سونامی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 26 اپريل 2018
نچلی سطح پر ٹینس میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتی ہے جس کو سونامی سے تعبیر کیا گیا، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

نچلی سطح پر ٹینس میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتی ہے جس کو سونامی سے تعبیر کیا گیا، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

 لندن:  ٹینس میں نچلی سطح پر فکسنگ کا سونامی برپا ہونے کا انکشاف  ہوا ہے۔

انٹیگریٹی یونٹ کے ایک  تفتیش کار کی جانب سے 2برس کی تحقیقات اور تقریبا 15 ملین پائونڈز خرچ ہونے کے بعد 2 ہزار صفحات کی رپورٹ تیار ہوئی، اس میں یہ انکشاف ہواکہ نچلی سطح پر ٹینس میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوتی ہے جس کو سونامی سے تعبیر کیا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہواکہ خاص طور پر اکتوبر سے سیزن کے اختتام تک کے عرصے کو فکسنگ کا موسم قرار دیا جاتا ہے۔ البتہ رپورٹس میں بھی وضاحت کی گئی کہ گرینڈ سلم ایونٹس ایسی چیزوں سے آلودہ نہیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔