- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
پنجاب میں میڈیکل اسٹورز کی ڈرگ ایکٹ کے خلاف ہڑتال ختم
لاہور: پنجاب بھر کے میڈیکل اسٹورز مالکان نے ڈرگ ایکٹ 2017ء کے خلاف جاری شٹر ڈاؤن ہڑتال ختم کردی جس کے باعث مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف فارما سیکٹر نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتال کردی۔ لاہور، ملتان، حافظ آباد، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، جہانیاں، سوہاوہ سمیت مختلف شہروں میں میڈیکل اسٹورز مالکان نے احتجاج کیا۔ دکانیں بند ہونے اور ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔
فیصل آباد میں بھی کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی، شہر بھرکے اسٹورز اور فارمیسی پوائنٹس بند رہے۔ کندیاں، چشمہ، پپلاں، ہرنولی، بھکر، بہاولنگر سمیت ضلع بھر میں بھی میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی پوائنٹس کی ہڑتال جاری رہی بعدازاں پنجاب حکومت سے مذاکرات کے بعد میڈیکل اسٹور مالکان نے ہڑتال ختم کردی ہے۔
واضح رہے کہ ڈرگ ایکٹ 2017ء کے تحت میڈیکل اسٹور میں ہر وقت ایک ماہر فارماسسٹ کی موجود گی لازمی قرار دی گئی ہے اور میڈیکل اسٹور میں گندگی پر بھی سزا ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔