- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
ثناء چیمہ ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت؛ علاج کی کہانی کا بھانڈا پھوٹ گیا
گجرات: نواحی گاؤں منگووال میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثناء چیمہ کے علاج کی کہانی کا بھانڈا پھوٹ گیا اور نجی اسپتال نے ثناء کے ایڈمٹ ہونے کی تردید کردی۔
گجرات کے نواحی گاؤں منگووال میں مبینہ طور پر رشتے داروں کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی ثناء چیمہ کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ بعض ایسی دستاویز سامنے آئی تھیں کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ثنا چیمہ کئی روز نجی اسپتال میں زیر علاج رہی۔ رشتے داروں نے بھی ثنا کو اسپتال میں داخل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی طبعی موت واقع ہوئی جس کے ثبوت میں علاج معالجہ کے کاغذات بھی پیش کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا چیمہ معاملہ؛ پولیس نے قبر کشائی کرکے نمونے حاصل کرلیے
تاہم نجی اسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹرز نے ثناء کے اسپتال میں ایڈمٹ ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیارہ اپریل کو ثناء چیمہ کو اسپتال لایا گیا، اور مقتولہ کو قے کی دوائی دے کر جلد ڈسچارج کردیا گیا تھا، ایسی خبر میں کوئی صداقت نہیں کہ ثناء ہسپتال سے علاج کراتی رہی۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کے والدین نے اطالوی سفارتخانے میں لڑکی کی طبعی موت کے کاغذات جمع کروائے تھے۔ عدالتی حکم پر ثناء چیمہ کی قبر کشائی کی گئی اور لاش سے نمونے لے کر فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گجرات کے نواحی گاؤں منگووال میں چند ہفتوں پیشتر اطالوی شہریت کی حامل پاکستانی نژاد 26 سالہ خاتون ثنا چیمہ کی موت واقع ہوگئی تھی، متوفی کے گھر والوں نے ثنا کی موت کو حادثے کا نتیجہ قرار دے کر سپرد خاک کردیا تھا۔ سوشل میڈیا اور اطالوی اخبارات میں ثنا کی موت کو حادثے کے بجائے غیرت کے نام پر قتل قرار دیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔